اسلام آباد — امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی جلسہ کیا جائے گا، جبکہ ہڑتال اور پہیہ جام کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق تیل کی قیمت 271 روپے فی لیٹر بنتی ہے، مگر حکومت 117 روپے لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد کر کے عوام کو 401 روپے فی لیٹر پیٹرول دے رہی ہے، جو کہ سراسر ظلم ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت اور بنگلا دیش میں پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں، تو کیا جنگ کے اثرات صرف پاکستان پر ہی پڑ رہے ہیں؟ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

