امریکا نے پولینڈ میں فوج بھیجنے کا منصوبہ روک دیاجرمنی سے فوج واپسی کے بعد یورپی دفاعی صورتحال سنگین

IMG 20260516 WA1797


واشنگٹن / وارسا — صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کے حکم کے بعد امریکا نے پولینڈ میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا منصوبہ بھی روک دیا ہے۔ اس فیصلے نے نیٹو اتحادیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس فیصلے پر امریکی کانگریس میں دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن کے قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ ارکانِ کانگریس کا موقف ہے کہ یورپ سے امریکی فوجی موجودگی میں کمی نیٹو کی اجتماعی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرتی ہے اور روس کو ایک غلط پیغام دیتی ہے۔
پولینڈ جو یوکرین کے ساتھ سرحد رکھتا ہے، امریکی فوجی تعیناتی کو اپنی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ وارسا حکومت نے اس پیش رفت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ