پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2248 پوائنٹس اوپر

IMG 20260519 WA1002


کراچی — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر فوجی حملہ عارضی طور پر ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ KSE-100 انڈیکس میں 2,248 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 53 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278.57 روپے پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی کے اشارے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کا باعث بنے۔

متعلقہ پوسٹ