امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور پی ایف ایف کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز

55279548397 f8fe624062 w


اسلام آباد | رپورٹ محمد سلیم سے
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے اشتراک سے فیفا ورلڈ کپ 2026™ کی کاؤنٹ ڈاؤن کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کھیل، سفارت کاری اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا گیا۔

55280470926 d8c12038d8 w7373811128312853467
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور پی ایف ایف کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز 10
55280605298 497d342f5b w1781961778442509427
55279549167 085fd22d71 w8974477990014365878
55280693544 1792732c49 w7806039036438095998
55280867300 712b7e9665 w7550892084298701578
55280866545 5d89bf3c3e w7582362459341498248
55280605438 3503fdf1b0 w5452234640526866810
55279547007 7300751e09 o7363474876309505609


تقریب میں تقریباً 150 مہمانوں نے شرکت کی۔ چارجے ڈی افیئرز نیٹلی بیکر، پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی، مہمان خصوصی وزیر ریلوے حنیف عباسی، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور کوکا کولا، میکڈونلڈز نمائندگان کے علاوہ سفارتی و کھیل برادری کے ارکان بھی موجود تھے۔
نیٹلی بیکر نے کہا: "صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا کی عظمت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔ ہم دنیا بھر کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر جب ہم 4 جولائی کو اپنی 250ویں سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔”
انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو "امریکا کی کھیلوں کی دہائی” کا آغاز قرار دیا اور بتایا کہ 2034 تک امریکا کم از کم 10 بڑے بین الاقوامی کھیل مقابلوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2028 لاس اینجلس اولمپکس بھی شامل ہیں۔
پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کوالیفائی نہ کر سکی لیکن ملک بھر میں جوش و خروش موجود ہے۔ "پہلی بار 48 ٹیموں کے اس میگا ایونٹ کا جشن پاکستان میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔” انہوں نے امریکا کی 2031 فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کا سب سے یادگار لمحہ سیالکوٹ، پنجاب میں تیار کردہ ایک بڑے سائز کے فٹ بال کی رونمائی تھی — جو عالمی فٹ بال صنعت میں پاکستان کے مقام کی علامت ہے۔ اختتام پر کوکا کولا نے دو پاکستانی خواتین فٹ بالرز کو خصوصی اعزاز دیا اور مہمانوں نے پینلٹی کِک چیلنج میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ پوسٹ