نیویارک —
امریکی شہر نیویارک میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیرِ اہتمام منعقدہ ”معرکۂ حق” تقریب میں پاکستانی سینیٹر رانا محمود الحسن کی تقریر نے بین الاقوامی سطح پر شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
تقریر میں سینیٹر نے ہندوستان کے خلاف سخت بیانات دیے، کشمیر کا بار بار حوالہ دیا اور ۲۰۲۵ء کی ہند-پاک کشیدگی کے دوران پاکستانی فوجی ردعمل کی کھل کر تعریف کی۔ ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی امریکی صحافی اور سیاسی مبصر ایمی میک نے ۱۹؍ مئی کو ایکس پر ایک تفصیلی تھریڈ شائع کیا اور اس خطاب کو ”امریکی سرزمین پر پاکستان کی جانب سے براہِ راست دھمکی” قرار دیا۔
متعدد حلقوں نے اس تقریر کو امریکہ میں پاکستانی اشتعال انگیز بیانیے کی تشہیر سے تعبیر کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔ واقعے نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ غیر ملکی سرزمین پر اس نوع کی سیاسی تقاریر کس حد تک قابلِ قبول ہیں۔

