موہن لال کے آنسو — ‘دریشیم 3’ کی کامیابی پر جذباتی لمحہ

kuttis d 1

چنئی — بالی ووڈ اور مالیالم سنیما کے لیجنڈ اداکار موہن لال کی ایک انتہائی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیے ہوئے ہے جس میں وہ اپنی نئی فلم "دریشیم 3” کے ناظرین کے شاندار ردعمل کو دیکھ کر آنسو پونچھتے نظر آرہے ہیں۔
یہ فلم 21 مئی 2026 کو ریلیز ہوئی اور اتفاق سے یہی دن اداکار کی 66 ویں سالگرہ بھی تھی۔ سالگرہ اور فلم کی ریلیز ایک ہی دن ہونے کے سبب یہ موقع موہن لال کے لیے دوہری خوشی کا باعث بنا۔
فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ جب موہن لال نے سنیما گھروں میں عوام کا جوش و جذبہ اور محبت کا اظہار دیکھا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
وائرل ویڈیو میں موہن لال آنسو پونچھتے ہوئے نظر آتے ہیں جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور سوشل میڈیا پر لاکھوں بار شیئر کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ