وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 6 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ یہ نئی قیمتیں آج رات بارہ بجے سے پورے ملک میں نافذ العمل ہوں گی۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے عوام اور ٹرانسپورٹ شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

