پراسرار ڈرونز کی آمد!  اہم ملک میں فضائی آپریشن روک دیا گیا 

news 1789887417 1865



news 1789887417 1865

( ویب ڈیسک )لکسمبرگ کے ایئرپورٹ پر قریبی علاقے میں غیرمجاز ڈرونز کی پروازیں دیکھے جانے کے بعد پروازوں کا آپریشن مختصر وقت کے لیے معطل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ڈرونز کی موجودگی کے باعث پروازوں کی عارضی معطلی مسافروں، فضائی عملے، ایئرپورٹ ملازمین اور طیاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی۔

 انتظامیہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اطراف اور بعد ازاں رن وے کے علاقے میں غیرمجاز بغیر پائلٹ طیارہ نظام (یو اے ایس) کی موجودگی کا پتا چلنے پر پروازیں روک دی گئی تھیں۔

بعد ازاں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن بحال کردیا گیا، تاہم انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال کے باعث فضائی آمدورفت میں تاخیر اور دیگر خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل

ایئرپورٹ حکام نے ڈرونز کے ماخذ یا انہیں اڑانے والے افراد کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی اور کہا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ