کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہاز ٹکرا گئے، کنٹینر سمندر میں گر گیا

IMG 20260529 WA0864


کراچی — کراچی بندرگاہ کی حدود میں دو بحری جہازوں کے درمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان پہنچا اور ایک کنٹینر سمندر میں جا گرا۔
پورٹ حکام کے مطابق گزشتہ شام کراچی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے کنٹینر بردار جہاز ایم وی پاپو نے زیرِ سمندر کیبلز کی دیکھ بھال پر مامور جہاز ایم وی این آئی ڈبلیو اے کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجے میں ایم وی این آئی ڈبلیو اے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا جبکہ ایم وی پاپو سے ایک کنٹینر سمندر میں گر گیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پائلٹس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ جہاز ایم وی این آئی ڈبلیو اے کو بحفاظت برتھ نمبر 5 پر لنگرانداز کر دیا، جبکہ ایم وی پاپو آؤٹر اینکریج پر موجود ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ