لاہور — پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرے گی اور کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے سبسڈی پروگرام مکمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ زرعی شعبے کو سہارا دینے کے لیے کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور آبپاشی پر سبسڈی فراہم کی جاتی رہے گی، جبکہ تعلیمی وظائف اور مزدور ریلیف فنڈ بھی برقرار رہیں گے۔ بجٹ میں سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کو ترجیح دی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ بجٹ عوام دوست اور ترقی پسند ہوگا جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

