کویت پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ ائیرپورٹ کی متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
کویتی وزارت دفاع کے مطابق رات گئے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے ہوا میں تباہ کردیا گیا۔ وزارت دفاع نے واضح کیا کہ علاقے میں سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔
کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ حملوں کے بعد تمام پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کردی گئی ہیں اور آنے والی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس کی جانب موڑا جارہا ہے۔

