زاکینتھوس ایئرپورٹ پر یونانی ایف-16 جنگی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران آگ کی لپیٹ میں، پائلٹ محفوظ

IMG 20260709 WA0402

زاکینتھوس (یونان) — مغربی یونان کے جزیرے زاکینتھوس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یونانی فضائیہ کا ایف-16 جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
ہیلینک ایئر فورس کا یہ طیارہ اراکسوس ایئر بیس سے تربیتی پرواز پر روانہ ہوا تھا کہ فضا میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر قریبی زاکینتھوس ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ رن وے پر اترتے ہی طیارے کے نچلے حصے سے آگ کی لپٹیں اور گہرا سیاہ دھواں اٹھنے لگا۔
ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود فائر فائٹرز اور ہنگامی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو کیمیکل جھاگ سے ڈھانپ دیا، جس سے چند منٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ