لندن: انگلینڈ اور ناروے کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں انگلش اسٹار جوڈ بیلنگھم کے اہم گول کے بعد جہاں اسٹیڈیم میں شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، وہیں فیشن آئیکون وکٹوریہ بیکہم کا بے تاثر ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
میچ کے دوران کیمرہ وکٹوریہ بیکہم پر گیا، جو بیلنگھم کے گول کے باوجود نہایت پرسکون اور سنجیدہ دکھائی دیں۔ ان کے اس ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں شیئر کرتے ہوئے بے شمار میمز تخلیق کر ڈالیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے وکٹوریہ بیکہم کے تاثرات کو مختلف مزاحیہ کیپشنز کے ساتھ پوسٹ کیا، جبکہ کئی افراد نے اسے میچ کا "غیر متوقع وائرل لمحہ” قرار دیا۔

