پمز اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کو لوٹنے والا دو رکنی گینگ گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موبائل فون برآمد

IMG 20260712 WA1235


اسلام آباد:محمد سلیم سے  پمز اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو لوٹنے میں ملوث دو رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے تحت، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سید ثوبان احمد شاہ اور سید سعد فیضان شاہ، دونوں پسران سید طارق حسین شاہ اور سیکٹر G-6/1-4 اسلام آباد کے رہائشی، کو گرفتار کیا۔ کارروائی میں اے ایس آئی عارف حسین اور دیگر اہلکار بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گینگ پمز اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کو نشانہ بنا کر ان کے موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیا کرتا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ پوسٹ