سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آگیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم.webp


سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آگیا

دورے کے آخری مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی

سری لنکا کرکٹ ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ملکی ون ڈے سیریز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی ایک روزہ سیریز کا انعقاد ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں 27 اکتوبر کو لاہور میں دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گی۔

تین ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

دورے کے آخری مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکن ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں پیٹرنز الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یوں سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران اکتوبر اور نومبر میں ٹی ٹوئنٹی، تین ملکی ون ڈے سیریز اور ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین کو بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ