آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، ایران نے 23 غیر ملکی افراد کو بچا لیا


تہران (نمائندہ خصوصی) — ایران کے قریب آبنائے ہرمز میں جزیرہ قشم کے شمالی حصے کے نزدیک دو مال بردار بحری جہازوں کے مابین شدید تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک جہاز کو سنگین نقصان پہنچا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بڑا مال بردار جہاز دوسرے بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ متاثرہ جہاز کے نچلے حصے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث اس میں تیزی سے پانی بھرنا شروع ہو گیا اور جہاز کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔
ایرانی حکام اور امدادی اداروں نے اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر سوار تمام 23 غیر ملکی عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال کر جزیرہ قشم منتقل کر دیا۔

متعلقہ پوسٹ