اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) میں انضمام کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے اس حوالے سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا کہ ٹیلی نار پاکستان کے تمام اثاثے، جائیدادیں، حقوق اور واجبات پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) کو منتقل ہو جائیں گے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق انضمام مکمل ہونے کے بعد ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ مزید کسی قانونی کارروائی کے بغیر خودبخود تحلیل شدہ تصور ہوگی۔
اس انضمام کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں یوفون ایک وسیع تر صارف بیس اور نیٹ ورک کے ساتھ کام کرے گا۔

