راولاکوٹ (عامر مغل سے) سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پیش قدمی کی، تاہم پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال قابو میں لانے کے لیے پولیس کی مدد کے لیے رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

