ایران۔امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز بڑھ گئیں

IMG 20260716 WA1903

لندن: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے مارکیٹ میں بے یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں حالیہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل اور توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں یا سپلائی میں مزید رکاوٹ پیدا ہوئی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ