ایران نے امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی، ٹرمپ نے خیرسگالی کے اقدام کا خیرمقدم کیا

IMG 20260716 WA1904

تہران/واشنگٹن: ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیرسگالی کا اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مذکورہ امریکی خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں "غلط طور پر” حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اس اقدام کو سراہتا ہے اور اسے مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر کے مطابق رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینا کراری کو دسمبر 2024 سے ایران چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، تاہم اب ایرانی حکام نے انہیں ملک سے روانگی کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی معاملات پر کشیدگی برقرار ہے، تاہم مبصرین اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ