اوپن اے آئی نے ‘GPT-6 Astra’ لانچ کر دیا، اے آئی ماڈل اب پیچیدہ کام خود انجام دے گا

astra 3109 d

| نیویارک
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اوپن اے آئی نے اپنا جدید ترین ماڈل ‘GPT-6 Astra’ متعارف کرا دیا ہے، جو صرف سوالات کے جواب دینے کے بجائے پیچیدہ کام خود انجام دینے اور حقیقی دنیا کے کاموں میں انسانوں کی مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر سیم آلٹمین کی قیادت والی کمپنی نے جمعرات، 3 ستمبر کو اپنا نیا فلیگ شپ ماڈل لانچ کر دیا، جسے دنیا کا "سب سے ذہین اور ہم آہنگ ماڈل” قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بینچ مارکس میں اس ماڈل نے غیر معمولی صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ‘GPT-6 Astra’ کئی برسوں کی تحقیق، پری ٹریننگ، ری انفورسمنٹ لرننگ اور الائنمنٹ کے شعبوں میں کی گئی بڑی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ یہ ماڈل کمپیوٹر کے استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنس اور پیشہ ورانہ کاموں میں جدید ترین صلاحیت رکھتا ہے۔
اوپن اے آئی نے اسے استدلالی صلاحیت، کمپیوٹر کے استعمال، کوڈنگ اور پیشہ ورانہ کام کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ ‘Astra’ کو پیچیدہ اور کئی مراحل پر مشتمل کام خود مکمل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں ویب سائٹس براؤز کرنا، دستاویزات اور سافٹ ویئر کے ساتھ کام کرنا، کوڈ لکھنا اور تحقیق کرنا شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹ