سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

IMG 20260720 WA2524


ریاض — سعودی عرب نے زائرین کی سہولت کے پیش نظر ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کروا دیا ہے۔
نئے ویزے کے تحت زائرین کو ایک سال کے دوران متعدد بار سعودی عرب آمد کی اجازت ہوگی، جبکہ مجموعی طور پر 90 روز تک قیام کیا جا سکے گا۔ سعودی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے سفری سہولتوں میں اضافہ اور زیارتِ حرمین کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔
اس نئی سہولت سے خاص طور پر ایسے زائرین مستفید ہو سکیں گے جو سال میں ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ