نیا فوجی ڈاکٹرائن:پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

news 1786592101 1128



news 1786592101 1128

(24نیوز) نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایران کے پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ؒایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کئے گئے ہیں۔

کسی دشمن ملک کا نام لئے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا ایران کو اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہئے۔

ایرانی پاسداران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی ہیلی کاپٹر  گرکر تباہ،2افراد ہلاک





Source link

متعلقہ پوسٹ