
(ویب ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ اسٹیل وال ناکہ بندی پر عملدرآمد کے دوران امریکی افواج نے 59 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کرایا جبکہ 3 جہازوں کو ناکارہ بنایا اور 2 دیگر پر سوار ہوکر کارروائی کی۔
سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں ناکہ بندی کی مکمل پابندی یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں،امریکی کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ کارروائیاں 12 اگست تک کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم
سینٹ کام نے بیان کے ساتھ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش سے ایف اے 18 لڑاکا طیارے کے پرواز بھرنے کی تصویر بھی جاری کی جس کے مطابق طیارہ علاقائی پانیوں میں امریکی ناکہ بندی کے نفاذ کی کارروائیوں میں معاونت کر رہا ہے۔
An F/A-18 fighter jet launches from the flight deck of USS George H.W. Bush (CVN 77) while the ship sails in regional waters and supports enforcement of America’s ???????? steel wall blockade against Iran. As of Aug. 12, U.S. forces have redirected 59 commercial vessels, disabled 3 and… pic.twitter.com/dH4BBshoTE
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 12, 2026

