سپر انٹیلی جنس کی دوڑ جیتنے والا دنیا پر راج کرے گا، ٹرمپ

donald trump1787183272 0



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپر انٹیلی جنس کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والا ملک دنیا پر حکمرانی کرے گا اور امریکا اس معاملے میں چین سے بہت آگے ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اگر وسط مدتی انتخابات جیت گئے تو امریکا میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا جبکہ ایران کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور اس کی قیادت اقتدار کے حصول کے لیے آپس میں لڑ رہی ہے۔

ٹرمپ نے تیسرے ملک میں ڈی پورٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی ملک بدری کے لیے عدالتی جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مسافر طیارے کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جانے والے طیارے کو بہادری سے تباہی سے بچالیا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا کے انتخابی نظام کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سپر انٹیلی جنس کے معاملے میں چین سے بہت آگے ہے اور جو بھی اس دوڑ میں کامیاب ہوگا وہی دنیا پر راج کرے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ