
(24نیوز)پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا، گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔
Happy Independence Day, Pakistan! The United States was proud to be one of the first nations to recognize Pakistan’s independence. Over the past eight decades, our friendship has only grown stronger. To our friends across Pakistan celebrating today, we wish you peace, joy, and a… pic.twitter.com/V1uAfMEjf2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13, 2026
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرکی جانب سے پاکستان کے 80 ویں یوم آزادی پر ویڈیو پیغام جاری کیاگیاجس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونے کے پُر مسرت موقع پر امریکی حکومت اور شہریوں کی جانب سے میں پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں،امریکہ کے لیے یہ امر باعث فخر ہے کہ وہ پاکستان کو بطور ایک آزاد مُلک تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا،اس وقت سے لیکر آج تک ہم نے ایک مشترکہ نصب العین اور مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک پائیدار شراکت داری قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پر سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب
دریں اثنا یہ بھی انتہائی مسرت کی بات ہے کہ آئندہ سال یعنی 2027 میں امریکہ اور پاکستان تعلقات کے 80برس مکمل ہو رہے ہیں،فریڈم ٹو فِفٹی جشن کے تحت ہم نے نہ صرف امریکہ کے سفر بلکہ امن، خوشحالی اور جدت طرازی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی جشن منایا ہے،ہماری دونوں قومیں مل کر ایک زیادہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں،آج جب آپ اپنا جشن آزادی دن منا رہے ہیں، تو یقین رکھیں کہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں امریکہ بطور ایک پُرعزم شراکت دار کردار ادا کرتا رہے گا۔

