اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اعصام الحق.webp


اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اعصام الحق اور نینا ہرمن کا مقابلہ پرتگال کے فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سے ہوا۔

پاکستان کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اور نینا ہرمن کا مقابلہ پرتگال کے فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سے ہوا۔

پاکستانی اور جرمن جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں حریف جوڑی کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی اور عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز میں اعصام الحق اور عقیل خان کو فائنل میں کامیابی نہ مل سکی۔ پاکستانی جوڑی کو فرانس کے جیکس گلے اور ژاں بپٹسٹ رینالٹ نے شکست دے کر طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر کردیا۔

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر چار تمغے حاصل کیے جن میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

اعصام الحق اور عقیل خان نے مینز 45 پلس ڈبلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ مل کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

اعصام الحق کا مکسڈ ڈبلز کا عالمی ٹائٹل پاکستان کے لیے چیمپئن شپ میں سب سے نمایاں کامیابیوں میں سے ایک ہے جب کہ مجموعی طور پر چار تمغوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو نمایاں کردیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ