ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا کہنا ہے کہ مزاحمت کی میراث ایران کی نئی نسل میں منتقل ہو گئی ہے، جو دنیا کی طاقتور فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک ایران اپنے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی مکمل شکست تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


