امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت فخر اور جیت کی دستاویز ہے:سپیکر باقر قالیباف

news 1786940136 4835



news 1786940136 4835

(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا اور اسرائیل کی غیرمنصفانہ جنگ کا بہادری اور باوقار انداز میں مقابلہ کر رہی ہے اور دونوں دشمن ممالک اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل واضح اور دستاویزی اہداف کے ساتھ جنگ میں داخل ہوئے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے فخر اور فتح کی دستاویز ہے۔

ان کے مطابق ایران عسکری اور سیاسی دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کرکے فاتح بن کر ابھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ برادری نے انڈیا خالصتان ریفرنڈ م میں شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دے دیا





Source link

متعلقہ پوسٹ