عرب خطے میں 24 اگست سے موسم کی تبدیلی کا آغاز، سہیل ستارہ نمودار ہوگا


ریاض/ابوظہبی — عرب خطے میں 24 اگست کے قریب سہیل ستارے کی نمود کو موسم کی تبدیلی کی روایتی علامت سمجھا جاتا ہے، جس کے بعد شدید گرمی کی شدت بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس مرحلے کے بعد درجۂ حرارت میں کمی، نمی میں اضافہ اور صبح کے وقت دھند کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عام طور پر 20 اگست کے بعد موسم میں تدریجی تبدیلی شروع ہو جاتی ہے، تاہم ستمبر کے اختتام تک گرمی برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل کے ظاہر ہونے کو عرب روایت میں زرعی موسم کی تیاری اور بعض علاقوں میں سمندری درجۂ حرارت میں کمی سے بھی جوڑا جاتا ہے
سہیل، جسے سائنسی طور پر کینوپس کہا جاتا ہے، سیریئس کے بعد رات کے آسمان کا دوسرا روشن ترین ستارہ ہے۔ عرب خطے میں اسے 24 اگست کے قریب فجر سے پہلے جنوبی مشرقی افق کے اوپر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ یہ خطے میں موسم کے ایک اہم کیلنڈر کی حیثیت بھی رکھتا ہے

متعلقہ پوسٹ