یونانی جزیرے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 افراد ہلاک

news 1787047580 8933



news 1787047580 8933

  (24 نیوز)یونان کے ایک جزیرے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ یونان کے جزیرے سیفنوس میں  پیش آیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرتے ہی کریش کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے ساتھ ایک نوبیاہتا جوڑاموجود  تھا جن کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں جزیرے کے پہاڑی مقام پر ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام کو دکھایا گیا ہے جبکہ ملبے سے اٹھنے والے آگ کے شعلوں اور دھویں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے ہی دھماکہ ہوا اور وہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:عراق: کردستان ریجن کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملے

آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر متحرک ہوگئی  جبکہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2 فائر فائٹرز اور ایک فائر انجن سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچا۔

بعد ازاں ایک اور یونانی جزیرے سیروس سے امدادی ٹیم کو وہاں بھیجا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ یونانی تھا جبکہ مسافر جوڑا برطانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔

یہ جوڑا شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے اس جزیرے پر آیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ