
(24 نیوز) امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحلی علاقے کیپ مے کے قریب آسمان پر ایک شاندار موسمی منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، جہاں ایک بڑی شیلف کلاؤڈ سمندر کی دیوہیکل لہر کی طرح آگے بڑھتی دکھائی دی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں افق پر سیاہ بادلوں کی ایک لمبی پٹی نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ ساحلی علاقے کی جانب بڑھتی ہے۔
بادلوں کی غیر معمولی شکل کے باعث یہ منظر دیکھنے والوں کو آسمان پر موجود ایک بہت بڑی لہر جیسا محسوس ہوا۔
A shelf cloud resembling a giant wave was filmed in New Jersey
The cloud rolled in over the coast near the city of Cape May. pic.twitter.com/zsRSwcTGfU
— NEXTA (@nexta_tv) August 16, 2026
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی، جس کے بعد موسمی منظر نے تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ماہرین کے مطابق یہ کوئی ٹورنیڈو نہیں بلکہ شیلف کلاؤڈ ہے۔
یہ کم بلندی پر بننے والے افقی یا پچر نما بادل ہوتے ہیں جو عام طور پر گرج چمک والے طوفان یا تیز آندھی کے اگلے حصے میں تشکیل پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کا الزام

