
(24 نیوز)وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی کان بیٹھ جانے کے واقعے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق کان بیٹھنے کی وجوہات اور اسے چلانے والوں کا تعین کرنے کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کیمرون کی جانب سے بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بیجنگ میں روبوٹس کا میلہ سج گیا، منفرد مقابلوں کا انعقاد

