
(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کہتے ہیں چودہ نکاتی معاہدے میں تہران نے کوئی لچک یا مراعات نہیں دیں ۔معاہدے کا مقصد ہتھیار ڈالنا نہیں بلکہ تمام تر پابندیاں دوسرے فریق کے لیے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا موجودہ حالات جنگ کے خاتمے کا مناسب موقع فراہم کرتے ہیں۔ ایرانی صدر نے کسی نئے حملے کی صورت میں آخری سانس تک منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا ایرانی ملٹری کمانڈرز اور مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں ۔ایران کے صدر نے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اسلام آباد معاہدے کو بڑی اور باعزت کامیابی قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ٹرمپ

