پولی مارکیٹ میں ٹائم پرسن آف دی ایئر کیلئے ٹرمپ کے حریف آگے


امریکی صدر اس سے پہلے دو بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، لیکن تیسری دفعہ منظوری ملنا مشکل ہے۔
چند مہینوں میں ٹائم میگزین اپنے پرسن آف دی ایئر کا اعلان کرے گا۔ اگر پیشن گوئیوں پر یقین کیا جائے تو ڈونالڈ ٹرمپ نتائج سے مایوس ہوں گے۔ کلشی اور پولی مارکیٹ دونوں پر، ریپبلکن صدر — جو دو بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں — تیسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں سائٹوں پر سرفہرست دو انتخاب نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور پوپ لیو XIV ہیں، جو صدر ٹرمپ کے ساتھ کڑی ٹکر میں ہیں۔
صدر کا ممدانی کے ساتھ اوپر نیچے کا رشتہ رہا ہے۔ ٹرمپ نے مختلف مواقع پر ممدانی پر حملہ بولتے ہوئے انہیں ’’کمیونسٹ‘‘ قرار دیا، تاہم نومبر میں دونوں کے درمیان ایک نسبتاً دوستانہ ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ وہ ایک غیر متوقع ’’دوستی‘‘ استوار کر سکتے ہیں۔ فروری میں دوبارہ ملاقات ہوئی، جہاں ممدانی نے ہاؤسنگ جیسے مسائل پر تعاون کی امید ظاہر کی۔ تاہم اپریل میں ٹرمپ نے ممدانی پر ٹیکس پالیسیوں سے نیویارک کو ’’تباہ‘‘ کرنے کا الزام لگایا، اور جون میں سرحدی اُمور کے سربراہ نے ریاست کو ’ICE‘ اہلکار بھیجنے کی دھمکی دی۔
پوپ لیو کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے ہیں۔ پہلے امریکی پوپ نے انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں اور ایران سے متعلق دھمکیوں پر تنقید کی، جس پر نائب صدر جے ڈی وینس نے پوپ کو الہیات کے معاملات پر ’’محتاط‘‘ رہنے کی تنبیہ کی۔ ٹرمپ نے جواب میں پوپ پر جرائم سے نمٹنے میں ’’کمزور‘‘ ہونے کا الزام لگایا۔ امیگریشن پالیسیوں پر اختلاف کے باعث حکومت اور کیتھولک چرچ کے درمیان خلیج بڑھی، جس کی ایک مثال اپریل میں کیتھولک چیریٹیز آف مائیامی کے ساتھ ۱۱؍ ملین ڈالر کا وفاقی معاہدہ ختم کیا جانا ہے۔

متعلقہ پوسٹ