نیپال میں سیلاب کے بعد 50 لاکھ مکعب میٹر مزید پانی کا خطرہ، چین نے ہائی الرٹ کردیا

نیپال سیلاب.webp


نیپال میں سیلاب کے بعد 50 لاکھ مکعب میٹر مزید پانی کا خطرہ، چین نے ہائی الرٹ کردیا

پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث جھیل کے بند کے ٹوٹنے کا شدید خطرہ ہے

نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دو دریاؤں کے سنگم پر بننے والی بڑی جھیل کے پھٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، چین نے خطرے کی شدت کو انتہائی زیادہ قرار دے دیا۔

چین کی وزارتِ آبی وسائل کے مطابق جھیل میں اس وقت تقریباً 20 لاکھ مکعب میٹر پانی موجود ہے اور جھیل پہلے ہی اوور فلو ہورہی ہے، جبکہ آئندہ 3 روز میں مزید 30 لاکھ مکعب میٹر پانی داخل ہونے کا امکان ہے۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث جھیل کے بند کے ٹوٹنے کا شدید خطرہ ہے جس سے مزید تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔

یہ جھیل نیپال میں چھوچن کھولا اور پورےپو تسانگپو دریاؤں کے سنگم کے قریب بنی ہے۔ دونوں دریا تبت سے نکل کر نیپال میں داخل ہوتے ہیں جہاں انہیں بھوٹے کوشی کہا جاتا ہے، جو دریائے تریشولی کا اہم معاون دریا ہے۔

یہ وارننگ ہمالیہ میں گلیشیئر کے انہدام کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ آفت میں مجموعی طور پر تقریباً 292 افراد ہلاک جبکہ 1300 سے زائد لاپتا ہیں، جن میں تقریباً 900 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

نیپال میں 289 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چین کے جنوب مغربی علاقے شیزانگ، جسے تبت بھی کہا جاتا ہے، میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ