
(24 نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کرغزستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہے گا، ایران کسی بھی جارح کو فیصلہ کُن جواب دے گا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا خطے میں عدم استحکام اور بےامنی کسی کے مفاد میں نہیں، خطے میں عدم استحکام اور بےامنی سے سب کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، خطے کی سلامتی، معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا وینزویلا کے تیل سے امریکی ذخائر بھرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کے مقابلے میں ایس سی او اجلاس اہمیت کا حامل ہے، سائیڈلائن ملاقاتیں علاقائی سلامتی، معاشی، سیاسی معاملات آگے بڑھانے میں مددگار ہوسکتی ہیں، ان ملاقاتوں سے تمام ممالک کے لیے سازگار نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

