افتتاحی تقریب کے دوران پل منہدم ویڈیو وائرل

news 1788340065 7500



news 1788340065 7500

(و یب ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے دارالحکومت بندونگ میں افتتاح کے دوران پل کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا، جس کے باعث تقریب میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربن کٹتے ہی پل ٹوٹ گیا، افتتاحی تقریب دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک منظر میں تبدیل ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں کئی شہری نیچے نالے میں جاگرے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں تلنگانہ کے ضلع کومارم بھیم وانکیدی میں ہائی وے پر سڑک کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک پل منہدم ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:27 اکتوبر سے ہفتہ وار پروازیں!پی آئی اے نے بڑا اعلان کر دیا

پل منہدم ہونے سے دو مزدور پل کے نیچے دب گئے تھے، جس کے باعث ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ