جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، حکومتی وفد مذاکرات کے لیے منصورہ پہنچ گیا

govt and ji talks1788433395 0



جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے دوران حکومتی وفد مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ پہنچ گیا۔

وفد میں سینیٹر رانا ثنا اللہ خان، وفاقی وزیر احسن اقبال اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی سیکریٹری فراست شاہ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج پیش کیے جانے کی صورت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی حکومتی وفد سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی سمیت عوامی مسائل کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ