ایتھنز  میں ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ

news 1788626310 7286



news 1788626310 7286

(24 نیوز)یونان کے دارالحکومت  ایتھنز  میں ائیرشو کے دوران یونانی فضائیہ کا ایک ایف 4 فینٹم جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ایتھنز میں جاری ایتھنز فلائنگ ویک کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے فضا میں سیاہ دھویں کے ہولناک بادل بلند ہونے لگے۔

 آگ پر قابو پانے کے لیے 11 پانی چھڑکنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے 85 فائر فائٹرز کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

 یونانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے حادثےکی تصدیق کی ہے تاہم دو نشستوں والے طیارےکے پائلٹوں کے حوالے سےکوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ حادثے میں شائقین میں سےکوئی زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا:محسن نقوی





Source link

متعلقہ پوسٹ