
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں جیولری کی ایک دکان پر ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں دھاوا بول دیا، ملزمان نے فور بائی فور گاڑی کو دکان سے بار بار ٹکر مار کر راستہ بنایا اور پھر نقاب پوش افراد اندر داخل ہوگئے،اس اچانک حملے سے دکان میں موجود گاہک خوفزدہ ہوگئے اور ایک دوسرے سے لپٹ گئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فور بائی فور گاڑی بریڈفورڈ کی ڈک ورتھ لین اور ٹولر لین کے سنگم پر واقع جیولری شاپ کے سامنے رکتی ہے اور پھر اسے دکان سے ٹکر مارنا شروع کردیتی ہے، گاڑی کے مسلسل ٹکرانے سے دکان کا داخلی حصہ متاثر ہوتا ہے اور موقع ملتے ہی بالاکلاوا پہنے کئی افراد اندر گھس جاتے ہیں۔
پولیس کو واقعے کی اطلاع دوپہر ایک بج کر 19 منٹ پر دی گئی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے تو دکان کے عملے نے بھی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں کلہاڑی جبکہ دوسرے کے ہاتھ میں بیس بال بیٹ دکھائی دیتا ہے، تعاقب کے دوران دکان کے عملے کی جانب سے فرار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کی پچھلی کھڑکی بھی توڑ دی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور متعدد سڑکیں بند کردیں،جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپوشPTI کے مرکزی رہنما گرفتار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یَپ نامی اکاؤنٹ نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو دوپہر کے وقت جیولری شاپ پر فور بائی فور گاڑی کے ذریعے حملے کی اطلاع ملی تھی،ویڈیو میں دکان کے اندر موجود افراد کو خوفزدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
CCTV catches the moment of a shocking ram raid at West Yorkshire jewellers this afternoon
Police were called at 1.19pm today after a 4×4 smashed into a jeweller’s at the junction of Duckworth Lane and Toller Lane in Bradford.
Customers inside were seen hugging each other in… pic.twitter.com/sfV601jwy7
— Yapp (@YappAppLtd) September 5, 2026
پولیس کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ واردات میں کتنے افراد ملوث تھے اور ملزمان کتنی مالیت کے زیورات یا دیگر سامان لے جانے میں کامیاب ہوئے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

