قطر کا خلیجی ممالک کو خبردار: تحفظ کیلئے صرف امریکہ پر انحصار کافی نہیں

qatar 1 d


ابوظہبی/تہران — قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ایران-امریکہ جنگ نے واضح کر دیا ہے کہ خلیجی عرب ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ ابوظہبی میں منعقدہ ہیل فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں عالمی طاقتوں کی موجودگی اور واشنگٹن کے ساتھ اتحاد اہم ہیں، مگر یہ مکمل تحفظ کی ضمانت نہیں دیتے۔ ان کے بقول خلیجی ممالک کو دفاعی خودکفالت کی جانب بڑھنا ہوگا۔
دریں اثنا، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دوبارہ عروج پر ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دو امریکی جنگی جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں امریکہ نے ایران کے تین آئل ٹینکرز پر حملہ کیا۔ ایرانی مجلسِ شوریٰ کے صدر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اب سے حملوں کا جواب زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔ ایرانی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے پہلی بار امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ ’اینٹی ڈسٹرائر‘ میزائل استعمال کیا، تاہم امریکہ نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ سینٹ کام نے خبردار کیا ہے کہ اپنے بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں ایران کو بھاری معاشی و عسکری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ پوسٹ