فلپائن میں فیری میں آتشزدگی، 5 ہلاک، 87 لاپتہ

a4fc9b83 f538 4de0 9753 d1a0f87457131789025239 0


فلپائن کے صوبہ پالاوان کے قریب مسافر فیری میں آگ لگنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 87 لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیری منیلا سے کورون جا رہی تھی۔ فیری میں مجموعی طور پر 134 افراد سوار تھے، جن میں 117 مسافر اور 17 عملے کے ارکان شامل تھے۔

اب تک 42 افراد کو بچایا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خراب موسم اور سمندری لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ