ایرانی صدر خطاب کرتے رہے، بھارتی ترجمان ڈرائی فروٹ کھاتے رہے، برکس اجلاس کی ویڈیو وائرل

indian spokesperson1789433184 0


برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی جس نے اہم سفارتی اجتماع کے سنجیدہ ماحول کو سوشل میڈیا پر طنز اور تنقید کا موضوع بنا دیا۔

العربیہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان برکس اجلاس کے مرکزی سٹیج پر خطاب کررہے ہیں جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شرکا ان کی گفتگو انتہائی توجہ سے سن رہے ہیں۔

اسی دوران کیمرے کی توجہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب جاتی ہے جو اپنی نشست پر بیٹھے خشک میوہ جات کھانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں جیسوال کو ایک کے بعد ایک ڈرائی فروٹ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایرانی صدر عالمی اور علاقائی معاملات پر اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ منظر سے بظاہر ایسا تاثر ملتا ہے جیسے بھارتی ترجمان کی توجہ سفارتی گفتگو کے بجائے سامنے موجود خشک میوہ جات پر مرکوز ہو۔

ایرانی صدر کا خطاب آگے بڑھتا رہا اور بھارتی ترجمان بھی ڈرائی فروٹ سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہی منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی۔

برکس جیسے اہم عالمی فورم پر پیش آنے والے اس منظر نے سفارتی آداب اور اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں نمائندگان کے طرزِ عمل سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ترجمان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سفارتی ماحول سے غیر موزوں قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اس منظر کو طنزیہ انداز میں برکس اجلاس کا غیر معمولی لمحہ قرار دیا۔

عالمی رہنما برکس پلیٹ فارم پر عالمی سیاست، بدلتے ہوئے جغرافیائی حالات اور معاشی تعاون جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کررہے تھے ایسے میں بھارتی ترجمان کا ڈرائی فروٹ کھانے میں مصروف نظر آنا اجلاس کے سنجیدہ ماحول سے مختلف منظر بن گیا۔

 

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے برکس اجلاس کے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ خاصی توجہ حاصل کرلی اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے رویے پر مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ