عالمی تیل کی فراہمی معطل! سعودی عرب سے اہم خبر آگئی 

news 1789450462 6916



news 1789450462 6916

(ویب ڈیسک )سعودی عرب کی مشرق سے مغرب تک جانے والی اہم تیل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد اس کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی گئی، جس سے عالمی تیل کی فراہمی کا 5 فیصد تک حصہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

عرب میڈیا کی خصوصی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1,200 کلو میٹر طویل پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی تیل پیدا کرنے والے علاقوں کو بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے ملاتی ہے۔

اس پائپ لائن کے ذریعے سعودی عرب آبنائے ہرمز کو نظر انداز کرتے ہوئے روزانہ تقریباً 4 سے 5 ملین بیرل خام تیل مغربی ساحل تک پہنچا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اربوں ڈالر کا انخلا،بھارت سےغیر ملکی سرمایہ کار   کیوں بھاگ  رہے ہیں ؟

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پائپ لائن کو ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا اور بعض افراد بھی زخمی ہوئے جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق ڈرون حملے عراق کے جنوب مشرقی صوبے میسان سے کیے گئے جو ایرانی سرحد کے قریب ہے، جہاں ایران نواز مسلح گروپوں کی موجودگی رہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ