اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کا بڑا فیصلہ، ایران جنگ میں امریکا کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرا دیا

392ce967700539cdd4e3e50ee9f07907 L


اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے ایران جنگ میں امریکا کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرا دیا۔ ایران جنگ میں امریکا کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی،یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کےمطابق فروری میں ایران کےمیناب اسکول اورلامرد کےکھیلوں کےمرکز پرحملوں کے پیچھے امریکی افواج کے ملوث ہونے کے معقول شواہد ملے ہیں۔

تحقیقاتی مشن کےمطابق میناب میں شاجارہ طیبہ پرائمری اسکول واضح طور پر شہری عمارت تھی اور اسے فوجی مقاصد کےلیےاستعمال کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،مشن نےکہا کہ امریکی افواج نے ایرانی فوجی کمانڈرکی وہاں موجودگی کی اطلاع پرحملہ کیا،تاہم حملے سےقبل معلومات کی مناسب تصدیق نہیں کی گئی۔

یو این مشن کےمطابق میناب اسکول پر حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی اور جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے،تحقیقاتی مشن نے لامردمیں کھیلوں کےمرکز پرحملےکا بھی جائزہ لیا، حملے سے قریبی رہائشی عمارتوں اورایک اسکول کو نقصان پہنچاشہری ہلاک اورزخمی ہوئے،مشن نےحملے کو غیر امتیازی قرار دیتے ہوئے اسے بھی جنگی جرم قرار دیا۔

واضح رہےکہ امریکی سینٹرل کمانڈ اس سے قبل لامرد میں حملےکی ذمہ داری سے انکار کر چکی ہے۔اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،رپورٹ میں امریکا اور ایران دونوں سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ