آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے

imf1747346795 0



حکومت اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے، جس میں توانائی اصلاحات، نجکاری اور بجلی، گیس کے گردشی قرض سیٹلمنٹ پلان پر بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کی بنیادی قیمت میں ردوبدل بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بجلی اور گیس کے ترسیلی نظام میں اصلاحات اور نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے لیے ٹیرف طے کرلیا ہے تاہم نیلامی کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا جبکہ اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک کمپنیوں کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی تقسیم کار کمپنیوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، بجلی کے شعبے کا گردشی قرض  1614 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور جنوری 2027 میں بنیادی ٹیرف میں ردوبدل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال بجلی کی سبسڈی مستحق صارفین کو انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دینے کی تجویز ہے تاہم بجلی کی مکمل لاگت وصولی اور کراس سبسڈی کے خاتمے سے ٹیرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ