فلائی جناح نے کراچی سے ریاض کیلیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

flyjinnahkhitoriyadh1789760004 0


فلائی جناح نے کراچی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا، پہلی پرواز 146 مسافروں کو لے کر جمعے کی شب کراچی سے ریاض روانہ ہوئی۔

پرواز کی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

فلائی جناح پہلے ہی سعودی عرب کے شہروں جدہ اور دمام سمیت متعدد بین الاقوامی روٹس پر پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

فلائی جناح حکام کے مطابق کراچی اور ریاض کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کے آغاز سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سفری سہولیات میں مزید آسانی حاصل ہوگی، جبکہ دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ