لاہور، شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے پر دو ہیوی بائیکرز گرفتار مقدمہ درج

heavy bikes1789858462 0



لاہور:

شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے والے دو ہیوی بائیکرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں بائیکرز رات کے وقت سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ریسنگ اور شور کے ذریعے صوتی آلودگی کا باعث بن رہے تھے۔ شہریوں کی شکایت پر ڈی ایس پی محمد اشفاق نے فوری ناکہ بندی کرکے دونوں کو گرفتار کیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ویک اینڈ نائٹس پر ون ویلنگ، تیز رفتاری، کرتب دکھانے، ہلڑبازی اور روڈ بلاکنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ سی بی ڈی مین بلیوارڈ، ڈیفنس مین بلیوارڈ اور کینال روڈ پر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹولیوں کی صورت میں نکل کر ریسنگ یا ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور والدین سے نوجوانوں پر خصوصی نظر رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ