ویڈیو :ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے ایرانی سفارتخانے کی انوکھی پوسٹ وائرل

news 1790233991 9907



news 1790233991 9907

(ویب ڈیسک)ہرارے  میں واقع ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر طنز کرتے ہوئے تیلگو فلم ’بھگونت کیسری‘ کا 58 سیکنڈ کا ایک سین شیئر کر دیا۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں تیلگو اداکار نندا موری بالا کرشنا کو 2 مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران دکھایا گیا ہے، دونوں جانب رائفلوں، حفاظتی ڈھالوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس افراد موجود ہیں۔

ایرانی سفارت خانے نے طنزیہ انداز میں اس ٹوئٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ایران کو تباہ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ آج کل ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا تھا کہ میرے سامنے ایک بڑا فیصلہ ہے، یا تو ایران کو دوبارہ تعمیر کا موقع دینے والا معاہدہ کیا جائے یا اسلامی جمہوریہ ایران کو تیزی سے تباہ کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں کہ ایران کو ایک معاہدے کے ذریعے دوبارہ تعمیر اور پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بننے کا موقع دیا جائے یا اسے فوری طور پر تباہ کر دیا جائے تاکہ ایران دوبارہ لوگوں اور ممالک کو نقصان نہ پہنچا سکے





Source link

متعلقہ پوسٹ